پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لئے پر عزم، اسحاق ڈار کا بیان

پاکستان نے ایران کو واضح پیغام دیا کہ سعودی عرب کے دفاع کے لئے پاکستانی جانیں بھی حاضر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا سعودی عرب کے دفاع کے لئے عزم، اسحاق ڈار کا بیان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستانیوں کی جان بھی حاضر ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی پیغامِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حملے جاری تھے جبکہ ایران کی کارروائیاں مسلم ممالک کے خلاف بھی ہو رہی تھیں، جنہیں امریکی اڈوں کو ہدف بنانے کا جواز دیا جاتا تھا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے فعال سفارتی کردار ادا کیا اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو باور کرایا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور اس کے خلاف کسی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون ایک اہم سنگ میل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے فریقین کے درمیان سیز فائر کروانے میں بھی کردار ادا کیا اور اب کوشش کی جا رہی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں