اسرائیلی فوج کا لبنانی صحافیوں پر حملہ، امل خلیل شہید

اسرائیلی فوج نے لبنان میں حملہ کر کے صحافی امل خلیل کو شہید اور زینب فرج کو زخمی کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی فوج کا لبنانی صحافیوں پر حملہ، امل خلیل شہید

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں لبنانی صحافیوں پر حملہ کیا جس میں امل خلیل شہید اور زینب فرج زخمی ہوگئیں۔

لبنان کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی قصبے الطیری میں صحافیوں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ امل خلیل اور زینب فرج پہلے حملے کے بعد ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے تھے۔

لبنانی ریڈ کراس زخمیوں کو منتقل کرنے کے لئے پہنچی تو اسرائیلی فوج نے امدادی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی، ایمبولینس پر اسٹن گرنیڈ پھینکا اور فائرنگ کی۔ زخمی زینب فرج اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

امدادی ٹیمیں شدید فائرنگ کے باعث امل خلیل تک نہیں پہنچ سکیں، بعد ازاں لبنانی فوجیوں نے ان کی لاش ملبے سے برآمد کی۔

واضح رہے کہ لبنانی حکام نے ان کارروائیوں کو ناقابل قبول اور غیر انسانی جارحیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں