چینی خاتون سانپ پال کر 4 کروڑ روپے کمانے لگی

چینی خاتون چن نے سانپ پال کر سالانہ 4 کروڑ پاکستانی روپے کمانے کا حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی خاتون، سانپ پال کر سالانہ 4 کروڑ روپے کمانے والی

گوانگشی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین میں ایک خاتون نے سانپ پال کر سالانہ 10 لاکھ یوآن یعنی 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کمانے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا ہے۔ چن نامی خاتون کا تعلق گوانگشی کے علاقے گیولین سے ہے، جو 1995 میں پیدا ہوئیں۔

یونیورسٹی سے گریجویشن کے دو سال بعد، چن اپنے آبائی قصبے واپس آئیں تاکہ اپنے والد کی مدد کر سکیں۔ اب وہ 60 ہزار سے زائد سانپوں کی دیکھ بھال کر رہی ہیں، جن میں سے 50 ہزار زہریلے سانپ شامل ہیں جبکہ 10 ہزار کوبرا بھی ان کی ملکیت میں ہیں۔

چن کے والد کو اپنی بیٹی کا اس کام کا حصہ بننا پسند نہیں تھا، مگر فارم کی توسیع کی وجہ سے وہ اس میں شامل ہو گئیں۔ چن بتاتی ہیں کہ سانپوں کے قریب جانا خطرناک ہوتا ہے، مگر انہیں خوف محسوس نہیں ہوتا۔

سانپوں کو روایتی ادویات اور طبی تحقیق میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا زہر 40 سے 200 یوآن فی گرام جبکہ گوشت 200 سے 300 یوآن میں فروخت ہوتا ہے، جس سے چن کو سالانہ 10 لاکھ یوآن سے زائد کی آمدنی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ چن سوشل میڈیا پر بھی سانپوں کے حوالے سے تجربات شیئر کرتی ہیں۔ لوگوں کے سوالات پر انہوں نے بتایا کہ سانپ کا ڈسنا تکلیف دہ ہوتا ہے، مگر یہ ان کے کام کا حصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں