اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ڈائیورشنز کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹرائی نیشنز کرکٹ سیریز کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی موومنٹ کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق، ٹیموں کی موومنٹ کے دوران سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور نائنتھ ایونیو پر رش کے اوقات میں ڈائیورشنز لگائی جائیں گی، جس سے ان سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی۔
پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ سفر کے لئے 15 سے 20 منٹ کا اضافی وقت لے کر نکلیں تاکہ کسی بھی دشواری سے بچ سکیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یقین دلایا ہے کہ شہریوں کو کم از کم پریشانی کا سامنا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ شہریوں کو ٹریفک کے متعلق معلومات اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 پر فراہم کی جائیں گی۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اس دوران ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کے لئے پکار 15 اور ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔















