ترک صدر اردگان نے اسرائیل کو مذاکرات ناکام ہونے پر حملے کی دھمکی دی ہے، فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل پر حملہ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اردگان نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں سے مماثلت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون نسل پرست فاشزم کے آلہ کار میں بدل جاتا ہے۔
ترک صدر نے نیتن یاہو کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے سیزفائر کے باوجود سیکڑوں لبنانی قتل کیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ترکی اسرائیل میں بھی اسی طرح داخل ہوسکتا ہے جیسے لیبیا اور کاراباخ میں ہوا۔
اردگان نے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں اسرائیل کو اس کی جگہ دکھانے کی بات کی۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں 72 ہزار شہریوں کی ہلاکت کا حوالہ دیا، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 12 لاکھ لبنانی بے گھر ہوئے، 1500 ہلاک اور 4700 زخمی ہوئے۔ اردگان نے اسرائیل پر بے دردی سے قتل عام کا الزام لگایا۔













