ہمایوں سعید، اہلیہ ثمینہ کا ابتدائی ایکٹنگ پر اعتراض

ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ ان کی اہلیہ ثمینہ نے ابتدا میں ان کے ایکٹنگ کیرئیر پر اعتراض کیا تھا، مگر وقت کے ساتھ ان کے خیالات تبدیل ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہمایوں سعید، اہلیہ ثمینہ کا ابتدائی ایکٹنگ پر اعتراض

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ ابتدا میں ان کے ایکٹنگ کیرئیر پر اعتراض کرتی تھیں۔

ہمایوں سعید نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی اہلیہ ثمینہ شوبز میدان میں ان کی شروعات پر خوش نہیں تھیں۔ وہ انہیں کاروبار یا دیگر کاموں کی طرف مائل کرتی تھیں۔

اداکار نے کہا کہ ثمینہ انہیں اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے پر بھی تحفظات رکھتی تھیں اور اکثر سیٹ پر موجود رہتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف اداکاراؤں اور ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کرنے کے بعد ثمینہ کے خیالات میں تبدیلی آئی اور وہ انڈسٹری کے مثبت پہلوؤں سے واقف ہوئیں۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے اپنی شوبز کیرئیر کا آغاز کئی سال قبل کیا تھا اور اب وہ پاکستان کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں