لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر اپنے آخری میچ میں جذباتی ہو کر آبدیدہ ہو گئے، یہ لمحہ ان کے لیے یادگار بن گیا۔
بیونس آئرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی کی میزبان ٹیم نے زیمبیا کو 0-5 سے شکست دی، لیکن سب کی توجہ میچ سے زیادہ میسی کے جذبات نے حاصل کی۔
میچ سے قبل اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے میسی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، جس پر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔
یہ میچ میسی کے کیریئر کا ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ تھا، جو ان کے لیے انتہائی یادگار اور جذباتی بن گیا۔
واضح رہے کہ لیونل میسی متوقع طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بھی ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔















