بھارت کی عدالت نے دختران ملت کی آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنائی اور دو ساتھیوں کو 30 سال قید کی سزا دی۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی ایک عدالت نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے، جبکہ ان کی دو ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو بھی 30،30 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے میں کیا گیا۔
حریت رہنما عبدالحمید لون نے اس عدالتی فیصلے کو جانبدارانہ قرار دیا ہے اور کہا کہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی کشمیر میں حق خود ارادیت کے لیے سیاسی جدوجہد کر رہی تھیں۔
عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ بھارت عالمی قوانین کا احترام نہیں کر رہا اور ایسے فیصلے خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ یو اے پی اے کے تحت بھارت میں کئی کشمیری رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہیں۔













