فضا علی نے 41 برس کی عمر میں شادی کر لی، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

فضا علی نے عید کے دن شادی کا اعلان کیا، ان کی بیٹی نے خوشی سے ساتھ دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فضا علی نے 41 برس کی عمر میں شادی کر لی، مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے عید کے موقع پر اپنی شادی کا اعلان کیا اور تصاویر شیئر کیں۔ ان کے اچانک نکاح نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

فضا علی نے سیاہ لباس کے ساتھ براؤن کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا جبکہ ان کے شوہر نے سادہ کُرتا شلوار کے ساتھ سیاہ کوٹ پہنا ہوا تھا۔ دونوں نے مہندی سے ایک دوسرے کے نام لکھوائے اور فضا علی نے پھولوں کا ہیڈ پیس اور سادہ زیورات بھی پہنے۔

فضا علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 41 سال کی عمر میں اللہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی جس کا انتظار تھا۔ انہوں نے اپنی بیٹی فرال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری سب سے بڑی طاقت ہے اور میری شادی میں ساتھ دیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اب وہ فضا علی نہیں بلکہ مسز اعجاز خان ہیں اور اپنی نئی زندگی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں