ایران میں امریکا اور اسرائیل کی بمباری کے بعد ماحولیاتی اثرات سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں فوری اثرات نہیں، مگر مغربی ہواؤں کے ذریعے فضائی معیار متاثر ہوسکتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے تیل ذخائر پر امریکا اور اسرائیل کی بمباری کے بعد ممکنہ ماحولیاتی اثرات سامنے آئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایران میں ‘بلیک تیزابی بارش’ ہوئی ہے، تاہم پاکستان میں اس کے اثرات نہیں دیکھے گئے، لیکن مغربی ہواؤں کے ذریعے ایران کے آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں، جس سے فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال کو سیٹیلائٹ سے مانیٹر کیا جا رہا ہے اور تہران میں آلودگی کا پھیلاؤ زیادہ نہیں ہے، لیکن کاربن کے اخراج سے درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے۔ مغربی ہواؤں کے داخل ہونے سے 9 تا 12 مارچ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی کے علاوہ کے پی اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، لہٰذا سیاح محتاط رہیں۔














