فائزہ حسن نے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں کو بے وفائی کے نقصانات سمجھائیں اور شادی سے پہلے مالی خودمختاری حاصل کریں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ فائزہ حسن نے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو بے وفائی اور ایکسٹرا میریٹل افیئر کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں فائزہ حسن نے نئی نسل کی پرورش اور ان کی سمجھ بوجھ کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کو نرمی اور بالواسطہ انداز میں سمجھانا اہم ہے کہ دھوکا دینا یا بے وفائی کرنا غلط عمل ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خبروں یا ڈراموں میں ایسا موضوع آئے تو بچوں کو اس عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے اور سیدھے لیکچر دینے سے گریز کرنا چاہیے۔
فائزہ حسن نے کم عمر میں شادی کرنے والے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ شادی سے پہلے مالی خودمختاری حاصل کریں اور اپنی فلاح و بہبود کا خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر بنانے کے دوران جلدی شادی کا فیصلہ نہ کریں بلکہ پہلے خود کو مستحکم بنائیں۔















