قطر کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزام میں 313 افراد گرفتار کیے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
دوحہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قطر کی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 313 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے گمراہ کن معلومات اور افواہیں پھیلائیں۔ حکام کے مطابق، گرفتار افراد نے غیر مجاز ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کا مقصد عوام میں تشویش پیدا کرنا تھا۔
وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور ایسی معلومات کو شیئر نہ کریں جو گمراہ کن ہو۔ وزارت نے مزید خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق ویڈیوز بنانے یا افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔













