مالٹا کے اینڈریو فروجیا نے 55.27 میٹر لمبی چاکلیٹ ٹرین بنا کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
مالٹا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مالٹا کے معروف چاکلیٹیئر اینڈریو فروجیا نے دنیا کی سب سے طویل چاکلیٹ ٹرین بنا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
مالٹا کے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اسٹڈیز کے طلبا کے ساتھ مل کر 55.27 میٹر لمبی ٹرین تیار کی، جس میں چاکلیٹ سے بنا بھاپ انجن اور 22 بوگیاں شامل تھیں، ہر بوگی کا وزن تقریباً 160 کلو گرام تھا۔
یہ چاکلیٹ ٹرین میلان میں ونٹر اولمپک گیمز سے قبل پیش کی گئی۔ اینڈریو اور ان کی ٹیم نے اس منصوبے پر کئی ماہ کام کیا، جس میں مٹی کے ماڈل تیار کیے گئے اور چاکلیٹ کے 5 ہزار ٹکڑوں کو تراش کر جوڑا گیا۔
اٹلی کے شہر برگامو میں چاکلیٹ کے ٹکڑے کاٹ کر میلان منتقل کیے گئے، جہاں اینڈریو کی ٹیم نے انہیں جوڑ کر مجسمہ مکمل کیا۔
اینڈریو فروجیا نے بتایا کہ یہ ریکارڈ ان کے ادارے، ملک اور خاندان کے لیے یادگار ہے، اور بوگیوں کے لیے 180 پہیے بنائے گئے۔















