عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل تجاوز کر گئی

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی، جبکہ سونے کی قیمت میں 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل تجاوز کر گئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 116 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور امریکہ کی آبنائے ہرمز کھولنے میں ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ہوا، جس سے قیمت 116 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

یہ اضافہ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سب سے زیادہ ہے، جب خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق اگر مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل ہوئی تو تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 فیصد کمی دیکھی گئی ہے جس سے سونے کا بھاؤ 5023 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں