ایران جنگ کے خاتمے کا فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ ہوگا ، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے نیتن یاہو سے مشاورت کی بات کی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکی شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ کے خاتمے کا فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ ہوگا ، ٹرمپ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کا فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت کے بعد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو اس تنازع کے حل کے حوالے سے اپنی رائے دینے کا مکمل موقع دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاملہ کسی حد تک مشترکہ نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے مسلسل بات چیت جاری ہے۔ وہ مناسب وقت پر حتمی فیصلہ کریں گے اور اس میں تمام عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا۔

دوسری جانب، امریکا نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایات جاری کی ہیں، امریکی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب سے فلائٹ جاری ہیں اور شہری اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں