ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کی نامزدگی پر تبصرہ نہیں کیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کی نامزدگی پر تبصرہ نہیں کیا اور کہا کہ مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر کی نامزدگی پر تبصرہ نہیں کیا

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات پر فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کی ہے اور جنگ کے خاتمے پر اتفاق رائے سے فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزے گراہم نے مجتبیٰ خامنہ ای کو دھمکی دی ہے کہ ان کا انجام بھی ان کے والد جیسا ہوگا۔

ایران میں مجتبیٰ خامنہ ای کی نامزدگی پر سرکاری میڈیا نے اعلان کیا کہ وہ نئے سپریم لیڈر ہوں گے اور مجلس خبرگان نے قوم سے اتحاد کی اپیل کی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کبھی کسی سرکاری عہدے کے لیے انتخاب نہیں لڑا مگر وہ سپریم لیڈر کے قریبی حلقے میں بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں