پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مقصد آئل کمپنیز کو زیادہ منافع دینا ہے۔مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے آئل کمپنیز کا منافع بڑھے گا جبکہ عوام کو نقصان ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے آئل کمپنیز کو فائدہ: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مقصد آئل کمپنیز کو زیادہ منافع دینا ہے۔ انہوں نے بیان دیا کہ موجودہ قیمتوں میں اضافہ غیر ضروری ہے کیونکہ آئل کمپنیز جو پیٹرول اور ڈیزل فروخت کر رہی ہیں، وہ پہلے کی کم قیمت پر خریدا گیا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ یہ اقدام شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے جیسا ہے، جس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تیل کی قیمت 100 ڈالر ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ بھارت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1.03 ڈالر کے برابر ہے، وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق۔

دیگر متعلقہ خبریں