ایرانی پاسداران کا امریکی دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں میں 4 امریکی دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ اسرائیل میں 1900 سے زائد زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی پاسداران کا امریکی دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے 24 گھنٹوں کے دوران 4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ حملے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں کیے گئے، جہاں کئی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ ان حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے، جن میں 21 افراد بحرین کے نیول اڈے پر مارے گئے۔ تہران اور حیفا کی ریفائنریوں کے علاوہ ایک امریکی تیل جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق، ایران سے جنگ کے آغاز سے اب تک 1900 سے زائد زخمی اسپتال پہنچائے گئے ہیں۔

چینی خبر ایجنسی کے مطابق، ایرانی حملے کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی ٹگ بوٹ سمندر برد ہوگئی، جس کے عملے کے 3 افراد لاپتا اور ایک شدید زخمی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں