سوئٹزرلینڈ کا ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کو قانون کی خلاف ورزی قرار

سوئٹزرلینڈ نے ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوئٹزرلینڈ کا ایران پر امریکی اسرائیلی حملے کو قانون کی خلاف ورزی کہنا

زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوئٹزرلینڈ نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سوئس وزیر دفاع فِسٹر نے کہا کہ یہ حملے سویلین آبادی کے تحفظ کے اصولوں کے خلاف ہیں۔

فِسٹر نے ویکلی جریدہ ‘زونٹاگز سائٹنگ’ کو بتایا کہ فیڈرل کونسل کے مطابق ایران پر حملے تشدد کی ممانعت کے قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر ممالک کو تشدد کی ممانعت کی پاسداری کرنی چاہیے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی کہا ہے کہ طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔

دیگر متعلقہ خبریں