سرگودھا میں ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول لوٹ لیا

سرگودھا میں آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول لوٹنے کے بعد ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سرگودھا میں ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول لوٹ لیا

سرگودھا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرگودھا میں ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوٹ ناجہ کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد سے جانے والے آئل ٹینکر کا ٹائر پھٹ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ آئل ٹینکر کا عملہ ٹائر بدلنے میں مصروف تھا کہ اس دوران دو ڈاکو وہاں پہنچے۔

ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر سے 80 لیٹر پیٹرول نکال لیا اور عملے سے نقدی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں