ورلڈکپ ٹی 20فائنل، بھارت نےنیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری بار ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

احمدآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا۔

نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور ابھیشک شرما کی عمدہ بیٹنگ کے ذریعے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔

سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے 24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے 21 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹم سائفرٹ نے 52 اور کپتان مچل سینٹنر نے 43 رنز بنائے لیکن بھارت کا ہدف حاصل نہ کر سکے۔

بھارت کے بمراہ نے 4 جبکہ اکشر پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دیگر متعلقہ خبریں