28 سالہ زینگ یون پنگ 24 سال بعد اپنے والد سے چین میں ملا۔ وہ 4 سال کی عمر میں ریلوے اسٹیشن پر بچھڑ گیا تھا اور بعد میں ایک کینیڈین جوڑے نے اسے گود لیا تھا۔
چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 28 سالہ زینگ یون پنگ، جو 4 سال کی عمر میں اپنے خاندان سے بچھڑ گیا تھا، 24 سال بعد اپنے والد سے ملنے میں کامیاب ہو گیا۔ زینگ 2001 میں چین کے صوبے لیاؤننگ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر اپنے انکل کے ساتھ تھا، جب وہ آئسکریم لینے گئے اور زینگ گم ہو گیا۔ بعد میں ایک کینیڈین جوڑے نے اسے گود لیا، مگر بعد میں طلاق کے بعد زینگ کو چھوڑ دیا گیا۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد زینگ نے 2025 میں چین کے ادارے ‘بے بی ریٹرننگ ہوم’ سے رابطہ کیا، جو والدین سے بچھڑ جانے والوں کو ملانے کا کام کرتا ہے۔ ادارے نے زینگ کے خون کے نمونے چین کے قومی ڈی این اے ڈیٹا بیس کو بھیجے، جس سے اس کے والدین کی شناخت ہو گئی۔ زینگ کے والد نے اس کی تصویر دیکھ کر اسے پہچانا اور ملاقات سے قبل 10 ہزار یوآن ٹرانسفر کیے۔
زینگ اب کینیڈا کا شہری ہے اور ویزا مسائل کے باعث جلد واپس لوٹ جائے گا، جبکہ اس کی والدہ سے ملاقات ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی، کیونکہ وہ الگ صوبے میں رہتی ہیں۔











