ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سپریم لیڈر کی تقرری ایران کا داخلی معاملہ ہے، غیرملکی مداخلت مسترد۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کی تقرری مکمل طور پر ایران کا داخلی معاملہ ہے اور اس میں کسی بھی غیرملکی مداخلت کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔
عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ امریکی اہداف پر حملے اپنے دفاع کا قانونی اقدام ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ایران کا انتخاب نہیں تھی لیکن ہم پر مسلط کی گئی۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر امریکی فوجی اڈے کسی پڑوسی ملک کی زمین پر ہوں گے تو انہیں نشانہ بنایا جائے گا، جبکہ روس کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عراقچی نے یہ بھی کہا کہ روس کے ساتھ فوجی تعاون طویل مدتی سٹریٹجک شراکت کا حصہ ہے۔











