ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کافی حد تک نقصان پہنچا، امریکی سینٹ کام کا دعویٰ

امریکی سینٹ کام کے ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کافی حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے، ایرانی حکومت بے گناہ لوگوں کے تحفظ کو نظرانداز کر رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی فوجی صلاحیتوں کو نقصان: امریکی سینٹ کام کا دعویٰ

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کافی حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت بے گناہ لوگوں کے تحفظ کو نظرانداز کر رہی ہے اور شہری علاقوں کو فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہی ہے، جو کہ خطرناک ہے۔

ایڈمرل کوپر کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے خلیجی شراکت داروں پر حملے کیے ہیں اور شہریوں کی زندگیوں کی بے توقیری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سیکڑوں بیلسٹک میزائل اور ہزاروں ڈرونز فائر کر چکا ہے۔

کمانڈ سینٹ کام کے مطابق، ان حملوں کے جواب میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو کافی حد تک نقصان پہنچایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں