اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکا ہوا، عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، تحقیقات جاری ہیں۔
اوسلو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے باہر زوردار دھماکا ہوا ہے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ عمارت کے داخلی حصے اور کچھ گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا امریکی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کے قریب ہوا۔ تحقیقات کے لیے کتوں، ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
پولیس کمانڈر مائیکل ڈیلی مائر نے کہا ہے کہ دھماکے کی نوعیت یا مزید تفصیلات پر تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ وہ تین دوستوں کے ساتھ سفارتخانے کے قریب ٹیکسی کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک تین زوردار دھماکے ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال اس دھماکے کا مشرقِ وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا ہے۔















