اسرائیلی فوج کی خامنہ ای کے جانشینوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

اسرائیلی فوج نے ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کے جانشین اور تقرری میں شامل افراد کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔ ایران میں سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل جاری ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیلی فوج کی خامنہ ای کے جانشینوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے مقتول سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے ہر ممکنہ جانشین کا تعاقب جاری رکھے گی۔ اسرائیلی فوج نے فارسی زبان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ وہ نہ صرف خامنہ ای کے جانشین بلکہ ان افراد کا بھی پیچھا کرے گی جو نئے سپریم لیڈر کی تقرری میں کردار ادا کریں گے۔

یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران میں سپریم لیڈر کے انتخاب کے لیے ذمہ دار مذہبی ادارہ مجلس خبرگان نئے رہنما کے انتخاب کے لیے اجلاس کرنے والا ہے۔ خامنہ ای کے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں مارے جانے کے بعد ایران میں نئی قیادت کے انتخاب کا عمل شروع ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں