جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں دھماکے سے دو پولیس اہلکار شہید اور اٹھارہ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
وانا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی وزیرستان کے وانا رستم بازار میں بارودی مواد کے دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید اور اٹھارہ شہری زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے بتایا کہ دھماکہ سپر مارکیٹ کے گیٹ کے قریب نصب بارود سے ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ شہید ہونے والے دو اہلکاروں کے علاوہ اٹھارہ شہری بھی زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔















