پاکستان نے طالبان سے دہشت گردی کے خلاف واضح فیصلہ مانگ لیا

پاکستان نے طالبان سے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال پر واضح فیصلہ مانگ لیا، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نے طالبان سے دہشت گردی کے خلاف واضح فیصلہ مانگ لیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا، جس میں افغان طالبان کے موقف پر مبنی معلومات پر انحصار کیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام کے مطابق، رپورٹ میں آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات کو خاطر خواہ جگہ نہیں دی گئی۔

پاکستان نے افغان طالبان حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کے ساتھ قریبی روابط رکھتی ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے دیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم شہری اور سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ پاکستان نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو ترجیح دے یا دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینے کا سلسلہ ترک کرے۔

پاکستانی حکام نے واضح کیا کہ ان کی مسلح افواج انسداد دہشت گردی آپریشنز کو مستند انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دیتی ہیں، اور شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔

پاکستان نے اقوام متحدہ سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کرے گا تاکہ زمینی حقائق کی درست عکاسی ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں