ایکس نے صارفین کی آمدنی بڑھانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے

ایکس نے صارفین کی آمدنی بڑھانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، جن کے ذریعے مواد سے براہ راست کمائی ممکن ہو سکے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایکس نے صارفین کی آمدنی بڑھانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کو آمدنی کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ ان فیچرز کے ذریعے صارفین اپنے مواد سے براہ راست کمائی کو بہتر بنا سکیں گے۔

ایکس کے مالک ایلون مسک نے تخلیق کاروں کے لیے ایکسکلوسیو تھریڈز، کریئٹر ڈیش بورڈ اور شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز جیسے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ ان فیچرز کے تحت تخلیق کار اپنی پوسٹس، ویڈیوز اور آرٹیکلز پر صارفین کی دلچسپی کے حساب سے پیسے کما سکتے ہیں۔

ایکسکلوسیو تھریڈز کا فیچر دراصل سبسکرپشن پر مبنی پے وال ہے، جس کے ذریعے تخلیق کار خصوصی پوسٹس صرف سبسکرائبرز کے لیے شیئر کر سکیں گے۔ کریئٹر ڈیش بورڈ تخلیق کاروں کو اپنی سبسکرپشنز اور آمدنی کو مانیٹر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز کی مدد سے تخلیق کار اپنی سبسکرپشن آفر کو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کر کے مزید سبسکرائبرز حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیچرز عالمی صارفین کے لیے دستیاب ہیں مگر ادائیگیاں مخصوص ممالک تک محدود ہیں، جن میں پاکستان شامل نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں