مناب اسکول حملے میں زخمی ہونے والی 10 سالہ بچی نے بتایا کہ دھماکوں کے دوران اس کا 11 سالہ بھائی، استاد ماں اور بعد میں انہیں بچانے آنے والے والد بھی ہلاک ہو گئے۔ بچی کے مطابق وہ ملبے تلے دب گئی تھی اور لوگوں کی مدد سے زندہ بچا لیا گیا۔
مناب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے جنوبی شہر مناب میں ایک اسکول پر حملے میں زخمی ہونے والی 10 سالہ بچی نے بتایا کہ اس کے 11 سالہ بھائی اور استاد ماں شہید ہو گئے۔ حملے کے وقت وہ کلاس میں موجود تھی جب اچانک زور دار آواز آئی۔ اس کے والد اسکول کے باہر موجود تھے اور دھماکے کے بعد ماں کو بچانے گئے مگر شہید ہو گئے۔
بچی نے بتایا کہ ایک بڑا پتھر اس کی کمر پر آ گرا تھا۔ ہوش آنے پر لوگ اسے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے مگر ناکام رہے، بالآخر پتھر کا ایک کنارہ اٹھایا گیا تو وہ خود ہی نکل آئی۔
بچی نے کہا کہ اسے اپنے والدین اور بھائی کی یاد آتی ہے اور وہ ان کے راستے پر چلنا چاہتی ہے۔ مناب میں حالیہ فضائی حملے کے بعد ایک گرلز اسکول کو شدید نقصان پہنچا ہے اور 170 سے زائد طلبہ و اساتذہ کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔













