چین میں بطخ کے معدے سے لاکھوں روپوں کا سونا برآمد

چین کے صوبہ ہونان میں ایک شخص کو بطخ کے معدے سے 10 گرام سونا ملا، جو 12 ہزار یوان کی مالیت کا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں بطخ کے معدے سے لاکھوں روپوں کا سونا برآمد

چین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وسطی چین کے صوبہ ہونان کے علاقے لانگہوئی میں ایک شخص لیو نے بطخ کو ذبح کیا تو اس کے معدے میں 10 گرام سونا دریافت ہوا۔ اس سونے کی مالیت تقریباً 12 ہزار یوآن یعنی پاکستانی روپوں میں 4 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہے۔

لیو کے والد نے بتایا کہ یہ واقعہ نئے چینی سال کے موقع پر خوش قسمتی کی علامت ہے۔ لیو نے بطخ کو دریا کے کنارے پالا تھا، جہاں ماضی میں سونے کی کان تھی اور ممکنہ طور پر بطخ نے سونے کے ذرات نگلے ہوں گے۔

بطخ کا جسم سونے کو ہضم نہیں کرسکا اور یہ اس کے آنتوں میں جا کر پھنس گیا۔ لیو کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی گاؤں میں بطخوں میں سونا ملا، مگر اتنی زیادہ مقدار میں نہیں۔ دریا میں سونے کی تلاش پر پابندی کے باوجود وہاں بطخوں میں سونے کے ذرات ملتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں