ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا سے مذاکرات سے انکار

ایران نے امریکا سے مذاکرات سے انکار کر دیا، وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حملوں پر اعتراض کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا سے مذاکرات سے انکار

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کرنا چاہتا۔ عباس عراقچی نے بیان دیا کہ مذاکرات کے دوران ایران پر حملے کیے گئے، جس کے بعد مزید بات چیت کا راستہ تقریباً بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیک نیتی کے بغیر مذاکرات کرنے والے فریق کے ساتھ ایران دوبارہ نہیں بیٹھے گا۔

ایرانی وزیر کے مطابق امریکا ایران کے خلاف فوری فتح حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور وہ ایران پر کیے گئے حملوں کا جواز پیش کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کسی جنگ بندی یا نئے مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے کیونکہ مذاکرات کے دوران ہونے والے حملوں نے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں