کیلیفورنیا میں برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے گرفتار ہوئیں۔
کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کو بدھ کی رات دیر گئے کیلیفورنیا میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
گلوکارہ کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے کیلیفورنیا ہائی وے پیٹرول نے روکا اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال کر حراست میں لے لیا۔
برٹنی اسپیئرز کو جمعرات کی صبح کے ابتدائی اوقات میں تقریباً 3 بجے بُک کیا گیا، اور انہیں صبح 6 بجے کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا۔ اپنی رہائی کے بعد برٹنی اسپیئرز نے اپنا انسٹاگرام پروفائل ڈیلیٹ کردیا۔














