اوول آفس میں ایران کے خلاف امریکی حملے پر ٹرمپ کی دعائیہ تقریب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ معروف پادریوں نے شرکت کی۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے کے بعد اوول آفس میں منعقد دعائیہ تقریب کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں صدر ٹرمپ کے ارد گرد مشہور ایوینجلیک پادری رابرٹ جیفریس، سیموئل روڈریگز اور ڈیوڈ بارٹن موجود ہیں، جو ان پر ہاتھ رکھ کر دعا کر رہے ہیں۔ تقریب میں صدر ٹرمپ کے لیے رہنمائی، حکمت اور حفاظت کی دعائیں کی گئیں۔
یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران مذہبی رنگ کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ برطانوی جریدے کے مطابق امریکی فوج میں سے کچھ اہلکاروں نے شکایت کی کہ جنگ کو مذہبی رنگ دیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سینئر فوجی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ کو مذہبی مقصد کے لیے چنا گیا ہے تاکہ وہ ایران میں جنگ کی بنیاد رکھیں۔ ناقدین کے مطابق ٹرمپ کی حکومتی پالیسیوں میں مسیحی قدامت پسندوں کو اہمیت دی جاتی ہے۔













