مشرق وسطیٰ میں ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد امریکی انخلا مشکل ہو گیا۔ دو لاکھ امریکی شہری خطے میں موجود ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بعد مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دو لاکھ سے زائد امریکی ابھی بھی خطے میں موجود ہیں جبکہ 18 ہزار شہری واپس امریکا پہنچ چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔ امریکا نے ان ملکوں میں اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی ہے، لیکن فلائٹس کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ کویت میں امریکی سفارتخانے کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔














