خیبرپختونخوا میں جنوری و فروری میں 185 دہشتگردی کے واقعات ہوئے، جس میں 100 سے زائد افراد زخمی و جاں بحق ہوئے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا میں جنوری اور فروری کے دوران دہشت گردی کے 185 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں فائرنگ، آئی ای ڈی بلاسٹ، ہینڈ گرنیڈ، ٹارگٹ کلنگ، مارٹر گولہ پھٹنے، میزائل، راکٹ اور مائن دھماکوں کے واقعات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 60 واقعات شمالی وزیرستان میں، 34 باجوڑ میں اور 24 خیبر میں پیش آئے۔ ان دو ماہ میں 100 سے زائد پولیس اہلکار، شہری، لیویز اور دیگر زخمی و جاں بحق ہوئے۔














