ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کے دفاعی نظاموں کو نشانہ بنا کر انہیں کمزور کیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے خلیج فارس میں امریکی اتحادیوں کے جدید دفاعی نظاموں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، ایران نے جنگ کے آغاز میں اردن میں موجود جدید تھاڈ سسٹم کا ریڈار تباہ کر دیا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھی دو مقامات پر تھاڈ ریڈار کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اماراتی ریڈار عمارت کے اندر ہونے کی وجہ سے نقصان کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔
قطر میں تعینات ارلی وارننگ ریڈار بھی ایرانی حملے میں تباہ ہوا۔ امریکی ذرائع کے مطابق، ایران نے کمیونیکیشن، ریڈار اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنا کر ایئر ڈیفنس کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایرانی پاسداران کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ ایران طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور نئے اسٹریٹیجک ہتھیار میدان جنگ میں متعارف کرائے جائیں گے۔













