پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام اضلاع میں اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں ‘اینٹی ڈرون یونٹ’ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں یہ یونٹ اور ‘اینٹی ڈرون سسٹم’ قائم کیے جائیں گے جو اسپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے فضائی نگرانی کریں گے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔














