وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایرانی قونصل خانے میں تعزیت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایرانی قونصل خانے میں آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت کی اور تعاون کا یقین دلایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایرانی قونصل خانے میں تعزیت

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ایرانی قونصل خانے کا دورہ کرکے ایرانی قونصل جنرل سے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا انتقال پوری مسلم امہ کا نقصان ہے اور پاکستان خیبرپختونخوا کے عوام اس غم کے وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو کسی بھی مدد کی ضرورت ہوئی تو خیبرپختونخوا بھرپور تعاون کرے گا۔

ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا نے وزیر اعلیٰ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر کا انتقال پوری قوم کے لیے نقصان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے باوجود ہم اپنے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں