لبنان میں اسرائیلی حملوں سے چار روز میں 77 ہلاکتیں

لبنان میں اسرائیلی حملوں سے چار دنوں میں 77 افراد جاں بحق اور 527 زخمی ہو گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لبنان میں اسرائیلی حملوں سے چار روز میں 77 ہلاکتیں

بیروت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں چار دنوں کے دوران کم از کم 77 افراد جاں بحق اور 527 زخمی ہو چکے ہیں۔ لبنانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں حملوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

لبنانی حکام کے مطابق حالیہ حملے میں مزید دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد آج ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

لبنان کے علاقے زحلہ کے قریب ایک شاہراہ پر اسرائیلی حملہ کیا گیا، جس کی زد میں ایک گاڑی بھی آ گئی۔ حکام کے مطابق حملوں کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں