رمضان میں دہی کھانے سے صحت پر مثبت اثرات ہوتے ہیں، جیسے ہڈیوں کی مضبوطی اور نظامِ ہاضمہ کی بہتری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رمضان میں روزانہ دہی کھانے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دہی میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے جبکہ پرو بائیوٹیکس نظامِ ہاضمہ کی بہتری میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
دہی کے استعمال سے جسمانی ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ کم ہوتا ہے اور الیکٹرولائٹس کی موجودگی جسم میں پانی کی مقدار کو برقرار رکھتی ہے۔ یونانی دہی میں پوٹاشیم بھی پایا جاتا ہے جو سیال توازن کو بہتر بناتا ہے۔
رمضان کے دوران پروٹین کی مقدار دہی سے پوری کی جا سکتی ہے، جو مسلز کے حجم کو برقرار رکھنے اور پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک قائم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
دہی میں کیلشیئم، بی وٹامنز، فاسفورس، میگنیشم اور پوٹاشیم جیسے اجزاء موجود ہیں جو بلڈ پریشر، میٹابولزم اور ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید ہیں۔
تحقیقات کے مطابق، دہی کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے جبکہ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور موسمی بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔















