پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود کپتان اور کوچ کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناکامی کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کپتان اور کوچ کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ بورڈ نے ماضی کے برعکس پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہین آفریدی ون ڈے فارمیٹ میں کپتان رہیں گے اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی قیادت کریں گے۔
کرکٹ بورڈ نے ماضی کی شکستوں کے بعد کوچ اور کپتان کو ہٹانے کے بجائے انہیں اعتماد دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سلیکٹر علیم ڈار کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کے استعفے کے بعد سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی اپنا کام جاری رکھے گی۔















