کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ، 6 مزید گرفتار

کراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کی گرفتاری جاری، مزید 6 گرفتار شدہ افراد کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں غیر قانونی افغانیوں کی گرفتاری، 6 مزید گرفتار

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران مزید 6 افغانی باشندے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ضلع ساؤتھ پولیس نے ان کارروائیوں میں حصہ لیا۔

گرفتار شدہ افراد میں 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے شامل ہیں جبکہ عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 2 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار شدہ افراد کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا جبکہ عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ درخشاں، صدر اور بوٹ بیسن پولیس کی جانب سے کی گئی ہیں تاکہ شہر میں غیر قانونی مقیم افراد کی موجودگی کو روکا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں