ایران سے تفتان کے ذریعے 556 پاکستانی شہری کوئٹہ پہنچ گئے، جن میں 506 طلبہ شامل ہیں۔ گوادر کے ذریعے بھی 136 شہری واپس آئے ہیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی جاری ہے۔ تفتان کے راستے مزید 556 شہری کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔
واپس آنے والوں میں 506 طلبہ اور 50 زائرین شامل ہیں۔ دو دنوں میں تفتان کے ذریعے 940 شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ مزید برآں، گوادر کے راستے بھی 25 طلبہ سمیت 136 شہریوں کی واپسی ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 456 شہری واپس آ چکے ہیں۔
طلبہ نے بتایا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد خوف کا ماحول تھا اور وہ پاکستانی سفارتخانے کی مدد سے واپس پہنچے ہیں۔














