سابق سعودی انٹیلی جنس سربراہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی ممکن نہیں۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق سعودی انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنے کی بات بھول جائیں۔
شہزادہ ترکی الفیصل نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے، اور انہوں نے ٹرمپ کو اپنی رائے کی حمایت پر قائل کر لیا تھا۔ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کی بات نہیں کی جا سکتی۔
بدھ کے روز سعودی عرب نے 9 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے، یہ بات سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتائی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔














