چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے چین کے خصوصی نمائندے کی تعیناتی کا اعلان کیا، جبکہ سعودی عرب کے تحمل کی تعریف کی۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اعلان کیا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں ثالثی کے لیے اپنا خصوصی نمائندہ بھیجے گا۔ یہ اعلان انہوں نے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔
وانگ ای نے سعودی عرب کے تحمل اور اختلافات کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی پالیسی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے اور توانائی یا غیر عسکری اہداف پر حملے نہیں ہونے چاہئیں۔
چینی وزیر خارجہ نے بحری راستوں کی حفاظت پر بھی زور دیا تاکہ جہاز رانی کے عمل کو محفوظ رکھا جا سکے۔














