ایم آئی سکس کے سابق سربراہ جان سوارز نے ایران کے خلاف غیر ضروری جنگ کی مذمت کی، جبکہ ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی حکومت کے بیانات پر تنقید کی۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے سابق سربراہ جان سوارز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف غیر ضروری جنگ لڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بیان دیا کہ ایران سے جنگ کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ ایران کی طرف سے پیشگی حملے کا کوئی خطرہ نہیں تھا۔
جان سوارز نے مزید کہا کہ ایران میں صورتحال بہتر بھی ہو جائے تو وہ وینزویلا جیسی ہوگی، مگر اس سے زیادہ خطرناک حالات پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
دوسری جانب، ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے حکومت کے فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر اور ان کے وزیر خارجہ کے بیانات مختلف ہیں، یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ امریکا نے ایران جنگ کیوں شروع کی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے ایرانی حملے سے پہلے حملہ کر دیا، جبکہ سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی ہے۔














