روسی صدر پیوٹن نے یورپ کو گیس سپلائی روکنے کا عندیہ دیا ہے، جس سے عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے باعث توانائی کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس کی سپلائی روکنے پر غور کر رہا ہے۔
پیوٹن نے بیان دیا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں نئی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر روسی گیس اور تیل پر مزید پابندیاں لگائی گئیں تو ماسکو کے لیے دیگر عالمی منڈیوں کی طرف رخ کرنا زیادہ فائدہ مند ہوگا۔
غیرملکی رپورٹس کے مطابق، یورپ کی جانب سے روسی توانائی پر انحصار کم ہونے کے بعد روس اپنی توانائی کی برآمدات بڑھانے کے لیے چین سمیت دیگر ایشیائی منڈیوں کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روس یورپ کو گیس کی فراہمی محدود کرتا ہے تو اس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں مزید عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔














