مہنگائی کی شرح 5 تا 7 فیصد رہنے کا امکان: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال مہنگائی کی شرح 5 تا 7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مہنگائی کی شرح 5 تا 7 فیصد رہنے کا امکان: اسٹیٹ بینک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال میں بھی افراطِ زر اسی حد میں رہ سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ علاقائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ مہنگائی پر اثرانداز ہو سکتا ہے، اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

گورنر کے مطابق رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار کے تقریباً ایک فیصد تک محدود رہ سکتا ہے اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باوجود خسارہ مقررہ حد میں رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جو جون تک 18 ارب ڈالر اور دسمبر 2026 تک 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کا رول اوور اب ماہانہ بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تاہم دیگر شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال معاشی شرح نمو 4.7 سے 5.7 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ ترسیلات زر 42 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں