سعودیہ ایئر نے پشاور کے لیے پروازیں 6 مارچ تک معطل کیں، پی آئی اے کو امارات میں روزانہ دو پروازوں کی اجازت ملی ہے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودیہ ایئر نے پشاور ایئرپورٹ کے لیے پروازوں کو 6 مارچ تک معطل کر دیا ہے جبکہ پی آئی اے کو متحدہ عرب امارات میں یومیہ دو پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔
پی آئی اے کو دبئی اور ابو ظہبی کے لیے روزانہ ایک ایک پرواز کی اجازت ملی، جبکہ دمام کے لیے پروازیں بحرین حملے کے بعد روک دی گئی ہیں۔ سعودیہ ایئر نے مسقط، دبئی، کویت، ابو ظہبی، بحرین اور ماسکو کے لیے بھی 6 مارچ تک پروازیں معطل کر دی ہیں۔
پی آئی اے کی یورپ اور کینیڈا جانے والی پروازیں ایرانی فضائی حدود بند ہونے کے باعث افغان علاقے واخان سے گزر رہی ہیں۔ سعودی عرب کے شہر جدہ، ریاض اور مدینہ کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جاری ہے۔
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث یو اے ای سے غیرملکیوں کا انخلا جاری ہے، جس کے لیے کئی عالمی ایئرلائنز مسقط کے راستے خصوصی پروازیں چلا رہی ہیں۔














